حرا قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کا بیان سامنے آگیا

Last Updated On 25 November,2019 10:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ دنوں لاہور میں اپنی شادی سے صرف چند دن قبل فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث مقتولہ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں تسلیم کیا کہ اس نے مقتولہ کو شادی سے تین روز قبل بلایا تھا، تکرار ہونے پر طیش میں آ کر گولی چلا دی، اس نے حرا کو پہلی گولی لگنے کے بعد قتل اس لیے کیا کہ وہ بچ گئی تو مجھے مروا دے گی۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے سے چار روز پہلے مسجد میں پیسے ڈالنے کے بہانے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔

حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل دونوں رشتہ داروں نے طویل گفتگو کی اور مسیجز کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا گیا تھا۔