کراچی: رینجرز کارروائی کے دوران 65 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

Last Updated On 03 November,2019 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سپرہائی وے ٹول پلازہ پر رینجرز نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

رینجرز کی سپرہائی وے ٹول پلازہ پر اہم کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بس کے خفیہ خانوں سے 65 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق منشیات کی قیمت پچاس لاکھ روپے ہے جسے پشاور سے کراچی سمگل کیا جارہا تھا۔