کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر سے شیل سکول میں جا گرا، 7 بچے بیہوش

Last Updated On 31 October,2019 04:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے شیل قریبی سکول میں جا گرا، زہریلی گیس سے 7 بچے بیہوش ہوگئے۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں واقعہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سکول میں پیش آیا، انچارج پولیس ٹریننگ سینٹرتنویر عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ سکول میں ٹریننگ کے دوران شیل گرنے سے واقعہ پیش آیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہوا کا رخ آج مخالف تھا اس لیے واقعہ ہوا۔ ٹریننگ سینٹر میں معمول کی ٹریننگ جاری تھی۔ واقعے میں شیل گرنے سے متعدد بچوں اور اساتذہ کی حالت خراب ہوئی جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ تمام کی حالت بہترہے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ سینٹر نے پرنسپل رزاق اباد پولیس ٹریننگ سینٹر کو متاثرہ سکول انتظامیہ اور علاقہ مکینوں کے پاس جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ مکینوں اور سکول انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس تربیت حکمت عملی اور لائحہ عمل کا از سر نو جائزہ لیکر اسے ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جائے۔