خانیوال: ماں نے آشنا کیساتھ مل کر 13 سالہ حافظ قرآن بیٹے کو مار ڈالا

Last Updated On 11 October,2019 08:31 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے اضلاع میں سے ایک خانیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے آشنا کیساتھ مل کر اپنے 13 سالہ حافظ قرآن بیٹے کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق خانیوال میں سفساکیت کی انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، سگی ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر 13 سالہ بیٹے حافظ قرآن رضوان کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا، جس کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈی پی او خانیوال کا کہنا ہے کہ 10 روز قبل لاپتہ ہونے والے 13 سالہ حافظ رضوان کی لاش برآمد کر لی ہے، چک شیر خان کی رہائشی بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کو نہر میں پھینک دیا تھا، قاتل ماں نے بیٹے کی ایف آئی آر تھانہ صدر کبیروالہ درج کرائی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ شک گزرنے پر ماں کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا، ماں نے ابتدائی تفتیش میں بیٹے کے قتل کا اعتراف کرلیا، مقتول بیٹا ماں کے آشنا اسلم کو گھر آنے سے روکتا تھا، تھانہ صدر کبیروالہ نے ماں اور آشنا کو گرفتار کر لیا۔