آزادی مارچ: فضل الرحمن کو کنٹینر اور بریانی فراہم کی جائے، قرارداد جمع

Last Updated On 10 October,2019 02:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کے لئے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن پنجاب اسمبلی اعظمی بخاری کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کے لئے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، مولانا فضل الرحمن عمران خان کی خواہش پر ہی اسلام آباد دھرنے کے لئے آ رہے ہیں، یہ ایوان حکومت کو پر امن دھرنے کی یقین دہانی کراتا ہے، پر امن احتجاجی دھرنے کے دروان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

قرارداد کے متن کے مطابق اگر طاقت کے زور پر دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو جمہوریت کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے، حکومت دھرنے کو روکنے کے لئے طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔