کراچی: کسٹم کی کارروائی، ایک ہزار کلو گرام چرس برآمد

Last Updated On 01 September,2019 03:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کسٹم نے جوانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں کسٹم نے جوانی روڈ پر گاڑی میں کارروائی کی، کسٹم کی اس کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام چرس پکڑی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق سمگلرز نے ایک ہزار کلو گرام چرس پلاسٹک کینز میں چھپا رکھی تھی، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔