میرپور خاص: پولیس موبائل الٹنے سے دو ملزم جاں بحق، 3 اہلکار زخمی

Last Updated On 31 July,2019 08:23 am

میر پور خاص: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع میر پور خاص کے ٹنڈو آدم روڈ پر پولیس موبائل الٹنے سے دو ملزم جاں بحق ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم روڈ پر پولیس موبائل اُلٹ گئی، پولیس موبائل اُلٹنے کی وجہ سے دو ملزم چل بسے جبکہ اس دوران تین پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکار قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو لے جا رہے تھے کہ اس دوران حادثہ پیش آ گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔