لاہور: موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی فائرنگ سے شہری زخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 28 July,2019 05:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا، 27 سالہ آصف کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں آصف اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ 3 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائر کھول دیا جس سے آصف شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی آصف کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کی عمر 27 سال بتائی گئی ہے، پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔