کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

Last Updated On 19 July,2019 09:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پسند کی شادی نے گھر اجاڑ دیا، شاہ لطیف میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر بیس میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ست میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ ابرار اور شہابہ نے پسند کی شادی کی تھی اور چھ ماہ قبل کراچی شفٹ ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر دو ملزمان نے فائرنگ کی۔ ابرار کو چھ اور شہابہ کو پانچ گولیاں لگی ہیں۔ جائےوقوعہ سے پندرہ خول برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کی مطابق ابرار اور شہابہ بنوں کے رہائشی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔