کوئٹہ: موٹرسائیکل چھیننے کی واردات، مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

Last Updated On 18 July,2019 04:25 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کے حدود میں واقع ترین روڈ پر دو مسلح راہزنوں نے ایک نوجوان بائو نور سے اس کی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی تو راہزنوں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے زخمی نوجوان کو طبی امدادکے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔