اسلام آباد: واک کرنیوالا شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

Last Updated On 18 July,2019 04:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں واک کرنے والا شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی 7 ٹو پبلک پارک میں واک کرنے والے شہری کو قتل کر دیا گیا، قتل ہونے والے شہری کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شہری کو جی سیون ٹو میں مارا گیا، اس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ہی میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے۔