گھوٹکی: معمولی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Last Updated On 17 April,2019 11:33 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

گھوٹکی کے نواحی علاقے امید علی پتافی میں مویشی کھیتوں میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا، مخالفین کی فائرنگ سے 3 چچا زاد بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔