لاہور: نومولود کی میت نکال کر بھیک مانگنے والا ملزم گرفتار

Last Updated On 16 April,2019 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاری الیاس نے بادامی باغ کے قبرستان سے نومولود کی میت نکالی، ملزم میت لے کر چوک میں بھیک مانگتا پکڑا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قبرستانوں میں میتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔ بادامی باغ پولیس نے نومولود کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان سے نومولود کی میت چرا کر چوک میں بھیک مانگنا شروع کر دی۔ ملزم کو شک کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو میت شہری شجاع الرحمٰن کے نومولود بیٹے کی نکلی۔ شجاع الرحمان کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو چند گھنٹوں بعد انتقال کر گیا۔

ملزم الیاس نے میت دفنانے کے بعد قبر کھود کر نکال لی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے میت ورثا کے حوالے کر دی ہے۔