فیصل آباد: 10 سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش کھیتوں سے برآمد

Last Updated On 08 April,2019 12:43 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ اچکیرہ میں مبینہ بد فعلی کے بعد دس سالہ لڑکا قتل، کمسن رضوان گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہوا جس کی لاش قریبی فصلوں سے برآمد ہوئی تھی۔

فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اچکیرہ میں گزشتہ شام دس سالہ رضوان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گیا جس کی گمشدگی سے متعلق مقامی پولیس کو بھی درخواست دائر کی گئی، مگر اسے نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

بعد ازاں اس بچے کی لاش قریبی فصلوں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق رضوان کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ البتہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔