پشاور:پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون

Last Updated On 08 April,2019 12:44 pm

پشاور:(دنیا نیوز) پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران کرنسی تاجر سے کروڑوں روپے چھیننے والے راہزن گروہ کے 3 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پولیس لائن میں پریس کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل گلبہار کے علاقے میں سوات سے تعلق رکھنے والے کرنسی تاجر سے راہزن گروہ اسلحہ کی نوک پر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔

ملزمان کی نشاندہی پر چھبیس لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ایس ایس پی کے مطابق ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کرنسی تاجر سے کروڑوں روپے چھیننے کا اعتراف کیا ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔