لاہور: گلشن اقبال پارک سے 5 سالہ بچہ اغوا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Last Updated On 14 January,2019 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے معروف تفریحی مقام گلشن اقبال پارک سے پانچ سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا، دنیا نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

ملتان روڈ کے رہائشی فہد امان اہل خانہ کے ساتھ گلشن اقبال پارک میں تفریح کی غرض سے آئے، اسی دوران ان کا بیٹا پانچ سالہ بیٹا محمد سعد اچانک لاپتہ ہو گیا۔

اہل خانہ نے بہت تلاش کیا لیکن بچہ نہ مل سکا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، دنیا نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پوش خاتون کو بچے کو ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اقبال ٹاؤن پولیس نے پارک انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا اور فہد امان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔