لاہور میں ایک اور بچہ پتنگ بازی کی بھینٹ چڑھ گیا

Last Updated On 01 January,2019 04:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 8 سالہ عمر ڈور سے الجھ کر چھت سے گر کر زخمی ہو گیا تھا، 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

 

پتنگ بازی کا خونی کھیل ایک اور جان لے گیا۔ دھرم پورہ کا رہائشی 8 سالہ عمر چھت پر کھیل رہا تھا کہ ڈور سے الجھ کر چھت سے گر پڑا، بچے کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔

انتظامیہ شہر میں پتنگ بازی روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے۔ مئیر لاہور کرنل مبشر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی رہنی چاہیے تا کہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بسنت پر مکمل پابندی ہے، بسنت منانے کی تجویز آئی ہے لیکن اس پر فیصلہ نہیں ہوا، کہیں پر پتنگ بازی ہو رہی ہے یا ہو گی تو فوری متعلقہ انتطامیہ ایکشن لے۔