زینب کے قاتل عمران کے گھر پر ایس ایچ او نے قبضہ کر لیا

Last Updated On 31 December,2018 08:47 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) زینب کے قاتل عمران کے اہل خانہ کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں ،خاندان سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی اپیل

قصور میں زینب کے قاتل عمران کے گھر پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصور وحید عارف نے قبضہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ایس ایچ او سے تنگ آ کر زینب کے قاتل کا خاندان سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او وحید عارف جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ عمران کے اہل خانہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے گھر کو تالے لگا قبضہ کر لیا جبکہ والد کی وفات پر میت کو غسل بھی نہیں دینے دیا گیا۔

عمران کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی فرد قصور میں داخل ہوا تو گولی مار دوں گا۔ اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور گھر واگزار کرایا جائے۔