نیو ایئر نائٹ: ڈانس پارٹیاں روکنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

Last Updated On 30 December,2018 04:38 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیو ائیر نائٹ پر پولیس نے گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اعلیٰ پولیس افسروں نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ اور رائے ونڈ روڈ پر موجود تمام فارم ہاؤسز کو آگاہ کر دیا گیا اور انہیں وارننگ بھی دی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا اور اگر کہیں بھی ڈانس پارٹی میں منشیات کا استعمال ہوا تو متعلقہ ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کی پارٹی میں زیادہ شرکا طالب علم ہوتے ہیں جنہیں منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہے۔