اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ مشکوک افراد گرفتار

Last Updated On 27 December,2018 04:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام وقار الدین سید کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ پولیس کےعلاقوں میرا مل پور، ٹھٹھی، نڑیل اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں انسداد دہشتگردی فورس، ون فائیو اور مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندیوں کے دوران سرچ آپریشن 400 گھروں اور 500 افراد کی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اسلحہ اور ایمونیشن قبضہ پولیس میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔