بھلوال میں دو گروپوں میں تصادم، تین افراد جاں بحق، دو زخمی

Last Updated On 26 December,2018 06:00 pm

بھلوال: (دنیا نیوز) بھلوال میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھلوال میں راجہ باسط اور راجہ انوارالحق گروپ میں 3 سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔ نواحی چک شمالی نمبر دو میں فوتگی پر دونوں گروپوں کے افراد جمع ہوئے تو تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق تین سال قبل راجہ انوار گروپ نے راجہ باسط کے بیٹے کو قتل کیا تھا۔