لاہور: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو آشنا سمیت قتل کر دیا

Last Updated On 24 December,2018 09:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ مناواں میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر مناواں کی رہائشی 22 سالہ نبیلہ کے عثمان نامی نوجوان سے تعلقات تھے جس کا لڑکی کے بھائی نبیل کو رنج تھا۔ پیر کی صبح ملزم نبیل نے ڈنڈوں کے وار کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

بعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے چند گھنٹوں کے دوران ہی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔