کراچی ایئرپورٹ:مسافر سے 1 کروڑ روپے کی آئس ڈرگ برآمد، ملزم گرفتار

Last Updated On 24 December,2018 05:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے آئیس ڈرگ برآمد کر لی۔ نوسو ستر گرام آئیس ڈرگ کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے آئس ڈرگ برآمد کرلی۔ نوسو ستر گرام آئس ڈرگ کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سعودی عرب کے لیے آئس ڈرگ کی انتہائی مہارت کے ساتھ اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں سائیڈوال اور ہینڈلز کے اندر کے خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر کے مسافر کو گرفتار کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی۔