اپر کوہستان: غیرت کے نام پر کزن کی فائرنگ، 2 لڑکیوں سمیت 4 افراد قتل

Last Updated On 22 December,2018 12:48 pm

اپر کوہستان: (دنیا نیوز) اپر کوہستان میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، پوسٹمارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تھانہ لوٹر میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کوہستان ویڈیو سکینڈل کے بعد غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا، اپر کوہستان کے علاقے لوٹر میں ملزم صدر رحمان نے فائرنگ کر کے 2 لڑکوں بوستان، حبیب شاہ اور 2 لڑکیوں یاسین بی بی، گل کنیز بی بی کو قتل کردیا، چاروں مقتولین اور ملزم آپس میں کزن ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او کوہستان راجہ صبور کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ لوٹر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔