کوئٹہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 مطلوب ملزمان گرفتار

Last Updated On 04 November,2018 09:08 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مطلوب ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں کوئٹہ کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، نیو سریاب، زرغون آباد، سریاب اور کیچی بیگ تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 9 مطلوب ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش کی جاری ہے۔ جناح ٹاؤن تھانے کی حدود سے پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔