نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا

Last Updated On 15 October,2018 06:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے پولیس اصلاحات اور ضلعوں میں ریسورس مینجمنٹ سینٹرز قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

 پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نئے آئی جی پنجاب کو سلامی گار ڈ آف آرنر پیش کیا۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نیوز کانفرنس میں اپنی ترجیحات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا عوام کے لئے ہوگا، تھانوں میں زیادتی ہوتی ہے، مقدمات درج نہیں ہوتے، شہر میں ہر ڈکیتی اور چوری کی واردات کا مقدمہ درج کروں گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہے، پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے پولیس کی نفری کم ہے، تعداد کے مطابق پالیسیاں بنائیں گے، پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی، ضلعوں میں ریسورس مینجمنٹ سینٹرقائم کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کے لئے احتساب یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کسی پولیس افسر کے خلاف شکایت آئی تو کاروائی کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب پولیس میں لوگوں کو بہتری نظر آئے گی۔