سرجانی ٹاؤن سےبھاری مقدارمیں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

Last Updated On 18 September,2018 10:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ویسٹ زون پولیس کا سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملزمان چاول کی بوریوں میں منشیات لاتے تھے اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رکھ کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی 160 کلو منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

ملزمان منگھو پیر، پاک کالونی، سائٹ، اتحاد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن میں منشیات فروشی کا منظم گینگ چلا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔