کراچی: سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 18 September,2018 09:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار، پولیس نے طالبہ کو میڈیکل میں ایڈمیشن کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فیس بک کے ذریعے طالبہ سے ایڈمیشن کرانے کے ساڑھے 7 لاکھ روپے وصول کیے اور ایڈمیشن بھی نہیں کرایا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم مبین خود کو کرائم برانچ کا اہلکار اور دوسرا ساتھی خود کو ڈی ای او ایجوکیشن ظاہر کرتا تھا۔ ملزمان کا ایک ساتھی ایسے ہی فراڈ میں قائد آباد سے گرفتار ہوا ہے۔ پولیس ملزمان کے تیسرے ساتھی کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔