لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شہری نے بیوی کو قتل کر دیا

Last Updated On 16 September,2018 01:03 pm

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ کی شادی لیاقت آباد کے ساجد سے ہوئی تھی، پانچ بچوں کی ماں آسیہ کے اپنے شوہر سے آئے روز کے جھگڑے معمول بن چکے تھے جس کی وجہ سے گھر میں تنائو کی کیفیت تھی۔

آج بھی دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ساجد نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا۔ پولیس نے جاں بحق خاتون کے شوہر ساجد کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا ہے اور آسیہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔