خواجہ سراؤں پر تشدد کا معاملہ، 4 رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

Last Updated On 05 September,2018 05:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے بڈ بیر کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرائوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پارو نامی خواجہ سرا کی درخواست پرپشاور پولیس نے بڈھ بیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراوں پر تشدد کر نے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، ایس پی صدرسجاد خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں تین بڈھ بیر جبکہ ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان خواجہ سرائوں پر تشدد کے بعد انہیں لوٹتے بھی تھے، پولیس نےملزموں سے لوٹی رقم، موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔