لاہور: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پولیس نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھیکنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
راولپنڈی کے تھانہ شمس کالونی میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم ںوید حسین نے جمعہ کی شب اپنی بیوی کے چہرے پر اس وقت تیزاب پھینکا تھا جب وہ گھر میں کھانا بنا رہی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ زخمی خاتون پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خاتون زہرہ بی بی کے مطابق اس کا شوہر نشہ کرتا ہے اور اکثر اوقات پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔ اسی وجہ سے وہ اپنے آٹھ سال کے بچے کے ساتھ گھر میں اکیلی رہ رہی تھی۔ وقوعہ کے روز بھی نوید پیسے مانگنے گھر آیا نہ دینے پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔