پنجاب میں حکومت بنانےکا حق قوم نے ہمیں دیا: حمزہ شہباز

Last Updated On 29 July,2018 03:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کا حق قوم نے ہمیں دیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔

ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجود اتنی سیٹیں ملنا معجزے سے کم نہیں، دوبارہ گنتی والے حلقوں میں ن لیگ جیت رہی ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کا حق قوم نے ہمیں دیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔