کراچی والوں کی جان سٹریٹ کرمنلز سے کب چھوٹے گی؟ شہری عید پر بھی محفوظ نہ رہے، دنیا نیوز نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، ملزمان نے شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔
آئی جی سندھ نے مزار قائد پر حاضری کے بعد کہنا تھا کہ سٹریٹ کرمنلز کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی، کراچی کی سڑکوں پر دندناتے سٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا، رمضان میں جرائم کی وارداتیں بڑھیں تو عید پر بھی عوام لٹیروں سے بچ نہ سکے۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی میں دن دیہاڑے سٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی۔
چلتے پھرتے روڈ پر گھر کے باہر تین شہری کھڑے تھے اچانک تین موٹر سائیکلیں آ کر رکیں ، رکشے، کاریں اور لوگ قریب سے گزرتے رہے لیکن موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے شہریوں پر اسلحہ تان لیا، موبائل فون نقدی اور پرس چھین کر سکینڈوں میں با آسانی فرار ہو گئے۔ نئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی مزار قائد پر حاضری دینے پہنچے تو کہنے لگے سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ آئی جی سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔