فیصل آباد:محمد پورہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

Last Updated On 24 March,2018 09:36 am

تفصیلات کے مطابق، تھانہ گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ میں واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے 3 مبینہ ڈاکو بیٹریاں چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران اطلاع ملنے پر تھانہ گلبرگ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس سے 50 سالہ اے ایس آئی شفقت علی موقع پر جاں بحق اور اے ایس آئی لیاقت علی زخمی ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ہی دو مبینہ ڈاکو موقع پر ہلاک اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ڈاکو کو طبی امداد دینے کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔