راولپنڈی ( دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے، سٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
سی پی او کے مطابق میچ دیکھنے سٹیڈیم آنے والے شائقین پر اپنے ساتھ پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء گراؤنڈ میں لانے پر پابندی ہوگی۔
سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران پاک فوج، رینجرز، اور دیگر سیکورٹی اداے ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔