لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، کیری آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا تاہم اب روسی وین ڈر ڈوسن ٹیم کو جلد جوائن کر لیں گے۔