پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی صدر منتخب

Published On 03 April,2025 05:17 pm

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اگلے دو سال کیلئے اے سی سی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اگلے دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔