دل کھول کے اضافی رنز دینا شاہینوں کا شیوہ بن گیا

Published On 03 April,2025 08:59 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی رنز بنانے میں کنجوس اور ایکسٹراز لٹانے میں سخی بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ابتدائی 5 بلے بازوں نے ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے کی زحمت نہ کی جبکہ پاکستانی ٹیم نے 32 اضافی رنز دیئے۔

کیویز کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم نے 32 اضافی رنز دے کر اپنی مشکلات میں اضافہ کر دیا، قومی باؤلرز کی ناقص لائن اور لینتھ کے باعث 20 وائیڈ بالز کروائی گئیں جو پاکستان کے لیے مہنگی ثابت ہوئیں۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں بھی شاہینوں نے 43 اضافی رنز دیئے تھے جس پر کرکٹ شائقین نے شدید تنقید کی تھی، اضافی رنز کا یہ سلسلہ نہ صرف مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا رہا ہے بلکہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے۔