ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے، محمد رضوان کا اعتراف

Published On 03 April,2025 02:59 am

ہملٹن: (ٓدنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی، ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے۔

کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی، پہلے 10 اوورز میں بولنگ اچھی ہورہی ہے اور نہ بیٹنگ، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں۔

کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں، بہانے نہیں کرسکتے، ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔