گیانا: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو باؤلنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر ایٹ مرحلے میں باؤلنگ کرا سکیں گے۔
مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔
اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے باؤلنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے باؤلنگ کی ضرورت نہ پڑے، اس وقت تمام باؤلنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21 جون کو شیڈول ہے۔