برج ٹاؤن: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔
آسٹریلیا کی باری
بارباڈوس میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز سکور کیے۔
کینگروز کی جانب سے مارکس سٹوئنس 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 56، کپتان مچل مارش 14، ٹریوس ہیڈ 10، ٹم ڈیوڈ 10 اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
عمان کی جانب مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عمان کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں عمانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی، آیان خان 36 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
عمان کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں مہران خان 27، عاقب الیاس 18 رنز بنا سکے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس سٹوئنس نے 3، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر عمان مسلسل دو شکستوں کے بعد گروپ بی میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔