لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کمبی نیشن کیساتھ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مطابق حارث رؤف اور عثمان خان ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث رؤف حسن علی کی جگہ سکواڈ میں آئیں گے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ باؤلر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل سٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔
گیری کرسٹن کا کل سکواڈ کو جوائن کرنا شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔