ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) کاکول اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری ہے جہاں وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی، کھلاڑیوں نے کئی کلو گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک واک کی۔
وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے۔