لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی انجری کے علاج کیلئے عید کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر احسان اللہ 16 اپریل کواسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے روانہ ہوں گے، مانچسٹر کے مقامی سرجن احسان اللہ کی کہنی کی انجری اور اس کے بعد کی جانیوالی سرجری کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر روانگی سے قبل فاسٹ باولر کی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے ملاقات بھی متوقع ہے، احسان اللہ نے گزشتہ سال اپریل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران کہنی میں درد کی شکایت کی تھی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے نوجوان کرکٹر کی انجری کی غلط تشخیص کا دعوی کیا تھا۔