لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹرز بسمہ معروف، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے "ویمن ایمپاورمنٹ چیمپئن" مقرر کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے تینوں خواتین کرکٹرز سے معاہدے کر لیے جس کے مطابق تینوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہوں گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کو ہر وہ سہولت دیں گے جو مرد کرکٹرز کو ملتی ہیں۔
— Islamabad United (@IsbUnited) January 26, 2024
فرنچائز انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ تینوں پلیئرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں بھی شریک ہوں گی، تینوں فرنچائز کے کوچز کی خدمات بھی انجام دیں گی۔