لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری ہوتے ہی اہم مسئلہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کے فائنل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوگیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز یواے ای میں شیڈول ایونٹ کا حصہ ہیں۔
قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں میں سے 4 پلئیرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کئی غیرملکی پلیئرز کے بھی دونوں ایونٹس میں معاہدے ہیں جنہیں کنٹریکٹ شرائط لیگز میں شرکت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔