سڈنی: (ویب ڈیسک) کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جوتوں کی نیلامی کا اعلان کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں اور یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی، جوتوں کی نیلامی سے ہونے والی تمام آمدنی یونیسیف چلڈرن آف غزہ اپیل کیلئے خرچ کی جا سکے گی، اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نیلامی کیلئے پیش کیے جانے والے عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’’تمام زندگیاں برابر ہیں‘‘ لکھا ہوا ہے، یہ جوتے آسٹریلوی کرکٹر نے پریکٹس میں پہنے تھے تاہم آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہننے سے روک دیا تھا۔