کیویز کیخلاف چوتھا معرکہ: قومی ٹیم کا اعلان، ایک تبدیلی

Published On 19 January,2024 09:20 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، حارث روف اور زمان خان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کو کلین سویپ سے بچنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔