کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جہاں ساحر علی بگا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سیزن تھری کی پلیئر ڈرافٹنگ اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، کونسل جنرل متحدہ عرب امارات اور سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا نے نہ صرف لیگ کا اینتھم سانگ پیش کیا بلکہ قومی نغمہ گا کر شائقین میں جوش بھی پیدا کیا۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کا سیزن تھری یکم تا 16 دسمبر 2023 تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔