لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا۔
وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرےگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے، شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ سپینر کیمپ میں بلائے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورر رہے لیکن ابھی سکواڈ میں جگہ نہیں۔